کراچی : بھارت کو فضائی محاذ کے بعد سمندری محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نیول فورس نے پاکستانی زون میں موجود بھارتی آب دوز کا سراغ لگا لیاہے ۔ بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر اسے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان نے امن کی خاطر بھارتی آبدوز پر حملہ نہیں کیا ، پاک بحریہ اعلیٰ ترین فنی صلاحیتوں کی حامل ہے ۔ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔