وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ طلب کرلیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ طلب کرلیا
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیراطلاعات ونشریات فیاض الحسن  چوہان سے استعفیٰ طلب کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیراطلاعات سے استعفی ٰ طلب کر لیا ہے ۔

واضح رہے کہ ہندوؤں سے متعلق متنازعہ ریمارکس پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ہندوؤں سے معافی مانگ لی تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اقلیتیں پاکستان کا حصہ ہیں اور ہم سب پاکستانی ہیں۔

انہوں نے کہا میں نے بھارتی افواج اور انڈین میڈیا کو مخاطب کیا جبکہ میرے بیان سے پاکستان میں موجود ہندووں کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔ میرا مخاطب قطعی طور پر پاکستانی اقلیت ہندو کمیونٹی نہیں تھی۔