امریکا نے پاکستانیوں کیلئے ویزا مدت میں کمی کر دی

امریکا نے پاکستانیوں کیلئے ویزا مدت میں کمی کر دی
کیپشن: امریکی ویزے کی فیس 160 ڈالرز سے بڑھا کر 192 ڈالرز کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے نئی ویزا پالیسی متعارف کروا دی گئی ہے۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکا نے پاکستان کے لیے نئی ویزا پالیسی متعارف کرائی ہے جس میں ویزا مدت 5 سال سے کم کر کے 3 ماہ کر دی گئی ہے۔

اب امریکا پاکستانی صحافیوں کو 3 ماہ کا ویزا جاری کرے گا جبکہ سرکاری حکام کو ویزا کام کی مدت کو مدنظر رکھ کر جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ویزے کی فیس 160 ڈالرز سے بڑھا کر 192 ڈالرز کر دی گئی ہے۔ امریکا نے ویزا پالیسی اور فیس میں تبدیلی پاکستان کے اقدام کی وجہ سے کی ہے۔

پاکستان پہلے ہی امریکی شہریوں کے لیے ویزا مدت میں کمی جیسے اقدامات کر چکا ہے۔