کالعدم تنظیموں کے 44 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، شہریار آفریدی

 کالعدم تنظیموں کے 44 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، شہریار آفریدی
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد :شہریار آفریدی نے کہاہے کہ کالعدم تنظیموں کے 44 اراکین کو گرفتار کر لیا گیا ہے,گرفتار کیے جانے والے افراد سے تفتیش کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے  کہ پاکستان کسی دباﺅ میں یہ کارروائی نہیں کر رہاہے بلکہ یہ پاکستان کا اپنا فیصلہ ہے ، کالعدم تنظیموں کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہو رہی ہے۔کارروائی نیشنل ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے بعد کی گئی ہے ،گرفتار کیے جانے والوں میں مفتی عبدالروف اور حمزہ اظہر شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں قانون کی بالاد ستی کا عزم کیا ہے ، کوئی دوسرا ملک بھی دخل اندازی نہیں کر سکے گا ، نہیں چاہتے کہ پاکستان پر باہر سے الزام تراشیاں ہوں ، قومی لائحہ عمل پر ہر 15 روز کے بعد پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا ۔

 

سیکریٹر داخلہ نے کہا ہے کہ  مفتی عبدالروف اور حمزہ اظہر کے نام بھارت کی جانب سے موصول ہونے والے ڈوزیئر میں بھی شامل تھے ۔