نواز شریف کو اسپتال میں علاج کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی، مریم نواز

نواز شریف کو اسپتال میں علاج کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی، مریم نواز
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

لاہور:  مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف جتنے دن اسپتال میں رہے انہیں علاج کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ، کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد ان کی بیٹی اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ دوران ملاقات نوازشریف کودل میں تکلیف ہوئی، گزشتہ دنوں چارمرتبہ انجائنا کی تکلیف ہو چکی ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ وہ علاج کے لئے کسی کو نہیں کہیں گے۔

2119a8b9dd838604198b3ae0de3ab9ef

مریم نوازنے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف جتنے دن اسپتال میں رہے انہیں علاج کی کوئی سہولت نہیں دی گئی۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ انجائنا کی باربارتکلیف کے بعد دل کومزید نقصان پہنچتا ہے، اگروالد کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟

مریم نوازنے کہا کہ 3 مرتبہ وزیراعظم بننے والے میاں نوازشریف کی صحت کے بارے میں حکومت کا سنگدلانہ اوربے حس رویہ تشویشناک ہے۔ میں اوراہلِ خانہ ان کی صحت کے حوالے سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں جس سے ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔