لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 125 رنز کا ہدف دےدیا

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 125 رنز کا ہدف دےدیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

بوظبی: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو  125 رنز کا ہدف دے دیا، حارث سہیل 43 رنز بنا کرنمایاں اسکورر رہے۔ 

متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کے میچ میں  لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 124 رنز بنائے  حارث سہیل 43 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔کپتان فخرزمان 11، ڈوسوچ 5،  ڈوسچیتے 2، عمیر مسعود 22 اور شاہین آفریدی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے جب کہ وائسے 26 اور لامنچنےصفر پر ناٹ آؤٹ رہے، زلمی کی جانب سے ملز نے 3، سمین گل نے 2، ڈاؤسن  اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، زلمی کے بولرز کے سامنے قلندرز کے بیٹسمین بے بس دکھائی دیے اور کوئی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔