تین بار منتخب وزیراعظم سے ناروا سلوک کا جواب طلب کرینگے : مریم اورنگزیب

تین بار منتخب وزیراعظم سے ناروا سلوک کا جواب طلب کرینگے : مریم اورنگزیب
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کا کہا ہے کہ تین بار منتخب وزیراعظم سے ناروا سلوک کرنے والوں سے جواب طلب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین بار کے منتخب وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں ناروا سلوک کرنے والوں سے جواب طلب کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا ، میڈیکل بورڈ نے ایسے ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی جہاں دل کے مرض کا علاج ہو۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ذہنی اور اخلاقی پستی ہے کہ نواز شریف کو جیل میں صحت کی سہولت میسر نہیں ، کہتے ہیں کہ تبدیلی آئی ہے جو محض نعرے ہی ثابت ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس سیاست کے لیے صرف نواز شریف کی صحت کا معاملہ رہ گیا ہے۔