اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 100 سے تجاوز کر گئیں

اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 100 سے تجاوز کر گئیں
کیپشن: اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 276 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں، اٹلی حکام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

روم: یورپی ملک اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 28 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد تعداد 100 سے تجاوز کر گئی۔ اٹلی کے سول پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 587 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 ہزار 89 تک جاپہنچی ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 107 ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق اٹلی میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 276 افراد  صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اٹلی میں ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کردیے گئے ہیں۔ وزیر تعلیم کا تعلیمی ادارے بند کرنے کے فیصلے پر کہنا تھا کہ حکومت کے لیے یہ فیصلہ مشکل تھا۔