کورونا وائرس، آئی ایم ایف کا متاثرہ ممالک کیلیے 50 ارب ڈالرز کی امداد کا اعلان

کورونا وائرس، آئی ایم ایف کا متاثرہ ممالک کیلیے 50 ارب ڈالرز کی امداد کا اعلان
کیپشن: کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے رواں سال مضبوط معاشی ترقی کی امیدوں کو ختم کر دیا، آئی ایم ایف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لندن: عالمی مالیاتی ادارے نے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے لیے 50 ارب ڈالرز کے فنڈز جاری کرنے اعلان کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آئی ایم ایف نے فنڈز کے اعلان کے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ وباء کی وجہ سے پہلے ہی رواں سال عالمی معاشی ترقی گزشتہ سال کے مقابلے کم ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ وہ متوسط، صحت کا کمزور نظام رکھنے والے اور کم آمدن والے ممالک کے لیے فنڈز کی دستیابی یقینی بنا رہا ہے۔

مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے رواں سال مضبوط معاشی ترقی کی امیدوں کو ختم کر دیا ہے جس کے باعث 2020 میں عالمی ترقی کی شرح 2008 کے معاشی بحران کے بعد کم ترین ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی بینک نے بھی وائرس سے نمٹنے کے لیے 12 ارب ڈالرز کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب تک 80 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جس سے دنیا بھر میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 95 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔