نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلوم برگ، جوبائیڈن کے حق میں دستبردار

نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلوم برگ، جوبائیڈن کے حق میں دستبردار


واشنگٹن: نیویارک کے سابق میئر اور ارب پتی سرمایہ کار مائیکل بلوم برگ سپر ٹیوز ڈے کے حوصلہ شکن نتائج کے بعد جوبائیڈن کے حق میں دستبردار ہو گئے ۔

بلوم برگ نے جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر کے صدارتی انتخاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے وہی بہترین امیدوار ہیں، بلوم برگ کی صدارتی مہم کے مشیر ٹم اوبرائن کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنے وسائل جو بائیڈن کو فراہم کریں گے۔

امریکا میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدواروں کی دوڑ اب جو بائیڈن اور برنی سینڈرز کے درمیان رہ گئی ۔