خلیل الرحمان قمر نے اپنی ٹکے کی عزت نہیں چھوڑی ‘ ریشم

 خلیل الرحمان قمر نے اپنی ٹکے کی عزت نہیں چھوڑی ‘ ریشم

لاہور:ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ خلیل الرحمان قمر پاکستان کی پہچان  ہے  لیکن انہوں نے ٹی وی پر بیٹھ کر ایک خاتون کےلئے جس طرح کے الفاظ استعمال کئے ہیں اس کے بعد انہوں نے اپنی ایک ٹکے کی عزت نہیں چھوڑی ۔

اداکارہ نے کہاکہ ہم سب خلیل الرحمان کابے حد احترام اور انہیں عزت دیتے ہیں اور کسی کو بھی یہ اچھانہیں لگ رہا کہ ان کےخلاف کوئی بات کی جائے ۔

انہوں نے اپنے شہرہ آفاق ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو “میںایک عورت کےلئے دوٹکے کے ڈائیلاگ لکھے لیکن میں یہ کہوں گی کہ انہوں نے ٹی وی پر بیٹھ کر خاتون کےلئے جس طرح کے الفاظ ادا کئے ہیں اس کے بعدان کی اپنی ایک ٹکے کی عزت باقی نہیں رہی ۔

لاکھوں لوگ جو ان سے پیا رکرتے ہیںانہیں شدید دھچکالگاہے ۔ریشم نے کہا کہ میں پیمرا سے پوچھتی ہوں اگر تنقید پر ٹی وی اینکراورسیاستدانوں پر توپاپندی لگ سکتی ہے مگر آج پیمرا کہاں ہیں۔