شہبازشریف کی ہدایت پر پارٹی وفد کراچی جارہا ہے، مریم اور نگزیب

شہبازشریف کی ہدایت پر پارٹی وفد کراچی جارہا ہے، مریم اور نگزیب

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقائد حزب اختلاف شہبازشریف کی ہدایت پر پارٹی وفد کراچی جارہا ہے۔

ایک بیان میں انہوں  نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی عہدیداروں کا چار رکنی وفد اہم تنظیمی دورے پر کراچی پہنچا ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سیکریٹری جنرل احسن اقبال وفد کی قیادت کررہے تھے، مصدق ملک اور پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب زیب بھی چار رکنی وفد میں شامل ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی صدر شہبازشریف کی ہدایت پر مرکزی عہدیداروں کا وفد دو روز کراچی میں قیام کرے گا ،صوبہ سندھ اور کراچی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ،مرکزی عہدیداروں کا وفد صوبہ سندھ اور کراچی کے عہدیداروں کے حوالے سے مشاورت کرے گا ۔

انہوں نے کہاکہ نئے عہدیداروں، پارٹی کے نظریاتی کارکنان کو تنظیمی عہدے دینے کے لئے اہم اعلانات کئے جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ صوبہ سندھ میں تنظیم سازی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے وفد کا یہ دورہ اہم پیش رفت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی سندھ اور کراچی میں تنظیم سازی پارٹی اور سیاسی منظر نامے کے حوالے سے اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کی ہدایت ہے کہ ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی اور پارٹی سرگرمیوں کو تیزکیاجائے۔