کورونا وائرس، کئی دنوں سے چہرے کو چھوا تک نہیں، ٹرمپ کی شکایت

کورونا وائرس، کئی دنوں سے چہرے کو چھوا تک نہیں، ٹرمپ کی شکایت
کیپشن: ائیرلائنز حکام نے صدر ٹرمپ کو جہازوں میں کلیننگ آپریشن سے متعلق آگاہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: کورونا وائرس سے بچنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی انتہائی محتاط ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کے معاملے پر امریکی حکام اور ائیر لائنز ایگزیکٹوز کے ساتھ اہم میٹنگ کی جس میں وائرس کی روک تھام سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ائیرلائنز حکام نے صدر ٹرمپ کو جہازوں میں کلیننگ آپریشن سے متعلق آگاہ کیا جب کہ اس دوران کورونا وائرس کے لیے وائٹ ہاؤس کے کوآرڈینیٹر نے بار بار ہاتھ دھونے اور چہرے کو ہاتھ نہ لگانے کی احتیاطی تدابیر بتائیں۔

کوآرڈینیٹر کی بریفنگ پر صدر ٹرمپ نے مذاقاً شکایت کی کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاط نے انہیں ان کے چہرے سے بھی دور کر دیا ہے۔ انہوں نے کئی دنوں سے اپنے چہرے کو چھوا تک نہیں اور وہ اب اپنے چہرے کو یاد کر رہے ہیں۔