کورونا کے وار ، 24 گھنٹے میں 52 اموات ، 1600 کیس رپورٹ

کورونا کے وار ، 24 گھنٹے میں 52 اموات ، 1600 کیس رپورٹ
کیپشن:   کورونا کے وار ، 24 گھنٹے میں 52 اموات ، 1600 کیس رپورٹ سورس:   file

اسلام آباد : این سی او سی نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کے باعث 52 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 128 ہو گئی ۔گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 579 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 527 افراد صحت یاب ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 37 ہزار 998 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 769 ہو گئی۔