وزیراعظم کے الزامات ،الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس، وزیر اعظم ،وزرا کی تقریر کا جائزہ

وزیراعظم کے الزامات ،الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس، وزیر اعظم ،وزرا کی تقریر کا جائزہ
کیپشن: وزیراعظم کے الزامات ،الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج طلب
سورس: file

اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم عمران خان کے  کمیشن پر الزامات کے حوالے سے اہم اجلاس ختم ہوگیا ہے۔اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے طلب کیا تھا، اجلاس میں دیگر ممبران الیکشن کمیشن نے شرکت کی۔

اجلاس میں  وزیراعظم عمران خان کے بیان کی وڈیو بھی  دیکھی گئی ۔اجلاس میں وزیراعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق الزامات اور بیانات کا جائزہ لیا گیا۔الیکشن کمیشن اس حوالے سے اعلامیہ جاری کرے گا۔

 واضح  رہے کہ گزشتہ روز قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے دوران بیلٹ پیر کو قابل شناخت نہ بنانے کے حوالے پر الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید کی تھی۔