ترکی میں سعودی صحافی خاشقچی کے مقدمے کی دوبارہ سماعت

ترکی میں سعودی صحافی خاشقچی کے مقدمے کی دوبارہ سماعت
کیپشن: ترکی میں سعودی صحافی خاشقچی کے مقدمے کی دوبارہ سماعت
سورس: file

 استنبول: ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع کر دی گئی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقدمے کی سماعت استنبول کی ایک عدالت نے شروع کی۔ سعودی ولی عہد سے متعلق جاری ا مریکی رپورٹ کو کارروائی کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ خاشقجی کو دو اکتوبر 2018کو استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ 

اس مقدمے میں 26 سعودی اہلکاروں کو فریق بنایا گیا ہے اور ان کی غیرموجودگی میں یہ کارروائی ہو رہی ہے۔ سعودی عرب نے ان افراد کو ترک حکومت کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔واضح رہے کہ امریکا کی طرف سے جاری رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ جمال خاشقچی کے قتل کی منظوری سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دی تھی۔