جرمن سرکاری ایئرلائنز لفتھانزا ایئر کو اربوں ڈالر کا خسارہ

جرمن سرکاری ایئرلائنز لفتھانزا ایئر کو اربوں ڈالر کا خسارہ
کیپشن: جرمن سرکاری ایئرلائنز لفتھانزا ایئر کو اربوں ڈالر کا خسارہ
سورس: file

برلن : جرمنی کی قومی فضائی کمپنی لفتھانزا کو 2020میں اربوں ڈالر کا خسارہ ہوا۔ کورونا وبا سے پیداشدہ صورت حال اس غیر معمولی بحران کا سبب بتایا گیا ہے۔جرمن ایئرلائنز لفتھانزا نے اعلان کیا کہ  کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کے سبب 2020 میں اسے ریکارڈ آٹھ ارب ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔ 2019میں لفتھانزا ایئر نے 1اعشاریہ 2ارب یورو منافع کمایا تھا۔ 

لفتھانزا کے سی ای او کارسٹن اسفور نے کہا کورونا وبا کا یہ سال ہماری کمپنی کی تاریخ میں سب سے زیادہ مشکلات والا سال رہا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے سبب ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئیں اور سفری پابندیاں عائد کی گئیں جس کی وجہ سے اس کمپنی کو گزشتہ برس کے ابتدائی نو ماہ کے دوران تقریباً 5اعشاریہ 6ارب یورو کا نقصان اٹھانا پڑا۔

جرمن، بیلجیئم، آسٹریا اور سوئس حکومتوں نے 2020 میں اس جرمن کمپنی کو نو ارب ڈالر فراہم کرتے ہوئے اس کی مالی امداد کی تھی۔ اس کے بعد سے جرمن حکومت اس فضائی کمپنی کی سب سے بڑی شیئر ہولڈر ہے۔