صدر جوبائیڈن کا پاکستانی نژاد دلاور سید کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے پر غور

صدر جوبائیڈن کا پاکستانی نژاد دلاور سید کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے پر غور
کیپشن: صدر جوبائیڈن کا پاکستانی نژاد دلاور سید کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے پر غور
سورس: file

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے سمال بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے لیے پاکستانی نژاددلاور سید کے نام پر غور شروع کردیا ہے ۔وائٹ ہاؤس کےمطابق دلاور سید صحت اور نگہداشت کے کم اخراجات پر مریضوں کو بہترین نتائج دینے والی صحت کی نگہداشت کرنے والی کمپنی لمیاٹا کے صدر اور سی ای او ہیں۔

اس سے قبل دلاور سید ’’ فریش ورکس‘‘ میں صدر تھے جہاں انہوں نے ہزاروں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں میں سافٹ ویئر کمپنی کی مصنوعات کی پیمائش کرنے میں مدد کی تھی۔پاکستانی نژاد دلاور سید اعلی تعلیم کے حصول کے لیے امریکا گئے تھے جہاں انہوں نے تعلیم حاصل کرکے کاروبار شروع کردیا۔