ترک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، کور کمانڈر سمیت 10 فوجی جاں بحق

ترک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، کور کمانڈر سمیت 10 فوجی جاں بحق
کیپشن: ترک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، کور کمانڈر سمیت 10 فوجی جاں بحق
سورس: file

انقرہ: ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس سے کور کمانڈر سمیت  10 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ترک  وزارت دفاع  کے مطابق  حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ہیلی کاپٹر گرتے ہی 10 فوجی موقع پر  جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک حادثہ ترکی کے مشرقی صوبے بتلیس کے تاتوان شہر کے قریب پیش آیا۔

ترک حکام کی جانب سے جاری ابتدائی رپورٹ میں ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کے واقعے کو حادثہ قرار دیا گیا ہے تاہم دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر میں ایک لیفٹیننٹ جنرل اور دیگر 9 فوجی سوار تھے۔ یہ ہیلی کاپٹر بینگول کے علاقے سے تاتوان کی جانب جا رہا تھا کہ اچانک اس سے رابطہ منقطع ہو گیا اور بعد ازاں حادثے کی اطلاع ملی۔

ترکی میڈیا کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی اعلیٰ فوجی افسر کا نام لیفٹیننٹ جنرل عثمان ارباز ہے، جو کمانڈر آٹھویں کور تھے۔