پاکستان کے دوسرے بڑے شہر میں کورونا کے وار تیز، 12 علاقوں میں لاک ڈاؤن

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر میں کورونا کے وار تیز، 12 علاقوں میں لاک ڈاؤن
کیپشن: پاکستان کے دوسرے بڑے شہر میں کورونا کے وار تیز، 12 علاقوں میں لاک ڈاؤن
سورس: file

لاہور : پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں کورونا کے وار شدید ہوتے جا رہے ہیں ۔ کورونا کے واقعات بڑھنے پر مزید 12 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جو 13 مارچ تک جاری رہے گا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس فیز4 کی گلی نمبر 12 ڈبل ایف، ڈبل ڈی گلی نمبر 4، غازی روڈ آر بلاک فیز 2 ڈی ایچ اے،والٹن روڈ کی آفیسر کالونی گلی نمبر 8 اور چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہیراں روڈ اسلام پورہ کی گلی نمبر جی 2 سے جی 4، راجگڑھ گلی نمبر27، محلہ نیوچوبرجی پارک مکان نمبر 42 اے سے 46 اے، گلشن راوی مکان نمبر 390 اے سے 394 اے، راشد اسٹریٹ سوڈیوال مکان نمبر ایک سے چار، جی او آر 2 کی گلی نمبر7 اور وحدت کالونی ایف بلاک کے مکان نمبر57 سے 61 تک اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔لاک ڈاؤن والے علاقوں میں علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی اور انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 52 افراد جاں بحق اور 1600 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ملک بھر میں تمام سیکٹر کھلنے کے بعد کورونا کے کیسز بڑھنا شروع ہوئے ہیں۔