تبدیلی کی ہوا چل پڑی، تحریک عدم اعتماد کے وقت کا تعین پی ڈی ایم کرے گی: مصطفی نواز کھوکھر

تبدیلی کی ہوا چل پڑی، تحریک عدم اعتماد کے وقت کا تعین پی ڈی ایم کرے گی: مصطفی نواز کھوکھر
کیپشن: تبدیلی کی ہوا چل پڑی، تحریک عدم اعتماد کے وقت کا تعین پی ڈی ایم کرے گی: مصطفی نواز کھوکھر
سورس: file

اسلام ۤآباد : پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان کا شکریہ کہ انہوں نے وزیراعظم کے پاس اکثریت نہ ہونے کے اپوزیشن کے مؤقف کی تائید کی ۔آئین کے مطابق صدر مملکت اکثریت کھوجانے پر اعتماد کے ووٹ کا کہتے ہیں.

نیو نیوز کے مطابق مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم اپنے اراکین کو جتنا مرضی مطمئن کرنے کی کوشش کرلیں، تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ۔ اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اپوزیشن کسی بھی وقت تحریک عدم اعتماد لاسکتی ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ چھ ماہ تک عدم اعتماد کی تحریک نہ لے آنے کی قدغن آئین میں موجود ہی نہیں، تحریک عدم اعتماد کے وقت کا تعین پی ڈی ایم لیڈرشپ کرے گی۔ حکومتی ارکان اگلے الیکشن میں پی ڈی ایم جماعتوں کے ٹکٹ کے وعدے پر ہی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے پر تیار ہیں۔