ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
کیپشن: ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
سورس: file

اسلام آباد : ڈسکہ میں دوبارہ  ضمنی انتخاب کرانے کا  الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا کردیا گیا ۔فیصلہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی نے چیلنج کیا ۔ علی اسجد ملہی  کی  درخواست میں نوشین افتخار سمیت الیکشن کمیشن و دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر حلقے کے نتائج کے اعلان کا حکم دیا جائے ۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قواعد وضوابط کوبالائے طاق رکھ کر فیصلہ دیا۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں دھاندلی ہونے پر مسلم لیگ ن کی درخواست پر حلقے میں دوبارہ 18 مارچ کو انتخاب کرانے کا فیصلہ دیا تھا۔ 19 فروری کو ہونے والے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔