پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز مئی میں کرانے پر غور

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز مئی میں کرانے پر غور
کیپشن: پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز مئی میں کرانے پر غور
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ کرکٹ بورڈ نے ملتوی ہونے والی لیگ مئی میں کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ملتوی ہونے بقیہ میچز میچز کا انعقاد کب ہو گا۔  پی سی بی، فرنچائز مالکان اور سٹیک ہولڈرز کے مابین مشاورت جاری ہے اور رواں برس پی ایس ایل مکمل کرانا بورڈ کے لیے بڑا چیلنج بن گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ سکس (پی ایس ایل) 2021ء کا ایونٹ اگر مکمل نہیں ہوتا تو لیگ میں فرنچائز مالکان کو بڑا نقصان ہو گا جس کے باعث فرنچائزز کے مالکان نے لیگ مکمل کرنے کیلئے بورڈ پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2021ء میں مصروف شیڈول بورڈ کیلئے پی ایس ایل کے ملتوی ہونے والے میچز کی ونڈو نکالنا مشکل ہو گیا۔ مئی میں ملتوی لیگ کرانے پر غور کیا جانے لگا ہے۔ مئی میں آئی پی ایل کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کا آنا مشکل ہو گا۔

ذرائع کے مطابق نومبر اور دسمبر میں بھی کچھ دن مل سکتے ہیں بورڈ نے بھاگ دوڑ شروع کر دی۔ رواں برس پاکستان نے جنوبی افریقا اور زمبابوے سے سیریز کھیلنی ہے۔ انگلینڈ کا ممکنہ دورہ بھی شیڈول ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی ہو گا۔ گرین کیپس کا ویسٹ انڈیز کا دورہ،انگلیند سے بھی سیریز دسمبر میں شیڈول ہے۔