نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 10 مارچ کو طلب کر لیا

 نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 10 مارچ کو طلب کر لیا
کیپشن: نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 10 مارچ کو طلب کر لیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نیب نے طلب کر لیا۔ نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی شکایات پر 10 مارچ صبح 11 بجے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طلبی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹس میں کہا گیا کہ محمد صفدر تمام جائیدادوں کی تفصیلات انکوائری آفیسر کو فراہم کریں، جبکہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب محمد صفدر کےنام فلور مل کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

مریم نواز کے نام موضع مال پر 337 کنال، 12 مرلہ اراضی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، مریم نواز کے نام موضع بدوکی میں 62 کنال، 2 مرلہ اراضی کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے مریم نواز کے نام موضع اسیل لکھووال میں 14 کنال اراضی کی تفصیلات طلب کی گئی جبکہ مریم نواز کے نام رائیونڈ میں 200 کنال اراضی کی تفصیلات بھی طلب کی گئی۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام موضع بدوکی میں 20 کنال اراضی کی تفصیلات طلب کی گئی ہے۔ محمد صفدر کے نام موضع لکھو وال میں دیگر 30 تا 40 کنال اراضی کی تفصیلات طلب کی گئی۔

نوٹس میں محمد صفدر کے نام تحصیل رائیونڈ میں 42 کنال اراضی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،  موضع سلطان کے، سندر روڈ میں مریم نواز کے نام 109 ایکڑ اراضی کی تفصیلات طلب کی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے جاتی امرا کےقرب میں ایگری کلچرفارم اوراسٹیٹ ہاؤس کی تفصیلات بھی ہمراہ لانےکی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ نوٹس میں دیگر زرعی، رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کی بھی تفصیلات ہمراہ لانےکی ہدایت کی گئی ہے۔  نوٹس میں دیگر اہل خانہ، بےنامی دار اور مبینہ فرنٹ مین کے نام جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے۔