عمران خان کو اقتدار کی پرواہ نہیں، کرپٹ عناصر کو نہیں چھوڑیں گے، شبلی فراز

عمران خان کو اقتدار کی پرواہ نہیں، کرپٹ عناصر کو نہیں چھوڑیں گے، شبلی فراز
کیپشن: عمران خان کو اقتدار کی پرواہ نہیں، کرپٹ عناصر کو نہیں چھوڑیں گے، شبلی فراز
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا تحریک انصاف کا ہمیشہ سے موقف رہا کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہوں جبکہ وزیراعظم عمران خان ملک میں حقیقی جمہوریت کے لئے جہد و جہد کر رہے ہیں۔ 

پارلیمارنی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا اپوزیشن جماعتیں ملک میں چھانگا مانگا کی سیاست چاہتی ہیں لیکن تحریک انصاف کا ہمیشہ سے موقف رہا کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہوں جبکہ وزیراعظم عمران خان ملک میں حقیقی جمہوریت کے لئے جہد و جہد کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ ٹولہ عوام کی بجائے اپنے مفادات کو مد نظر رکھتا ہے اور اپوزیشن نے سینیٹ الیکشن میں منافقت دکھائی ہے اور پیسے کے بل بوتے پر آنے والے صرف اپنے ہی مفاد کا خیال رکھیں گے۔ عمران خان کو اقتدار کی پرواہ نہیں ہے اور کرپٹ عناصر کو نہیں چھوڑیں گے۔ 

اس سے قبل شبلی فراز نے وفاقی وزیر فواد چودھری اور بیرسٹر علی ظفر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پچھلے کئی ماہ سے شفاف انتخابات پر زور دے رہی تھی اور وزیراعظم نے ملک کے سب سے اہم مسئلے کو اٹھایا تھا کیونکہ الیکشن میں پیسے کے استعمال کا کلچر بنایا گیا اور عوامی مفاد پر پیسے کو ترجیح دی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 1985 سے پیسے کا کلچر آیا اور غیر جماعتی انتخابات ہوئے، الیکشن میں شفافیت سے پارلیمنٹ کے ایوان کا وقار بڑھے گا اور انتخاب جمہوریت کی بنیاد ہے تاہم الیکشن شفاف ہوں گے تو جمہوریت مضبوط ہو گی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ دھونس، غنڈہ گردی کا کلچر متعارف کرانے کا اعزاز دونوں جماعتوں کو جاتا ہے، جس دن سے نواز شریف اینڈ کمپنی سیاست میں گھسے، پیسے کا استعمال بڑھا، کرپشن کو فروغ دینے کا اعزاز مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو جاتا ہے۔