وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی فوکل پرسن عالمی وبا کا شکار ہو گئیں

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی فوکل پرسن عالمی وبا کا شکار ہو گئیں
کیپشن: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے فوکل پرسن عالمی وبا کا شکار ہو گئیں
سورس: فائل فوٹو

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر آسیہ اسد عالمی وبائی مرض کا شکار ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر آسیہ اسد کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد خود کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی فوکل پرسن نے 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ بھی ڈالا تھا۔ ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ڈاکٹر آسیہ میں ووٹنگ کے وقت کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر آسیہ اسد نے 4 مارچ کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا اور آج اُن کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ہری پور کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صغیر احمد بھی کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 15 فیصد ہوگئی ہے اور ایک دن میں کورونا سے مزید 52 افراد انتقال کر گئے ہیں۔