کل نئی سیاست میں ایک نیا عمران خان ہو گا، وزیر داخلہ

کل نئی سیاست میں ایک نیا عمران خان ہو گا، وزیر داخلہ
کیپشن: کل نئی سیاست میں ایک نیا عمران خان ہو گا، وزیر داخلہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل عمران خان کی کامیابی کے بعد 6 ماہ تک کوئی عدم اعتماد نہیں لا سکتا،  کل نئی سیاست میں ایک نیا عمران خان ہوگا۔

وزیر اعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اراکین کی گنتی پوری تھی، جو سوچ رہے تھے کہ عدم اعتماد لائیں گے وہ اب انتظار کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نےخطاب کیا کہ میں سچ کے ساتھ کھڑا ہوں، تبدیلی لانا چاہتا ہوں، وزیراعظم نےکہا کہ میں پسے ہوئے طبقوں کی آواز بننا چاہتا ہوں۔ اپوزیشن نے پوری کوشش کی کہ عمران خان ناکام ہو، ہم انشااللّٰہ کامیاب ہوں گے اور بہتری کی طرف جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حفیظ شیخ موجود تھے لیکن انہوں نے کوئی بات نہیں کی، ہمیں اب الیکشن کمیشن کی بجائے کل کے الیکشن کی طرف دیکھنا چاہیے۔ کل ایک بہت بڑا دن ہے اور عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے جا رہے ہیں، خدانخواستہ اگر اونچ نیچ ہو گئی تو اپوزیشن کے لیے ایک بڑا عجیب دن ہو گا۔

اس سے قبل پارلیمارنی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا اپوزیشن جماعتیں ملک میں چھانگا مانگا کی سیاست چاہتی ہیں لیکن تحریک انصاف کا ہمیشہ سے موقف رہا کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہوں جبکہ وزیراعظم عمران خان ملک میں حقیقی جمہوریت کے لئے جہد و جہد کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ ٹولہ عوام کی بجائے اپنے مفادات کو مد نظر رکھتا ہے اور اپوزیشن نے سینیٹ الیکشن میں منافقت دکھائی ہے اور پیسے کے بل بوتے پر آنے والے صرف اپنے ہی مفاد کا خیال رکھیں گے۔ عمران خان کو اقتدار کی پرواہ نہیں ہے اور کرپٹ عناصر کو نہیں چھوڑیں گے۔