بارش، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

بارش، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رنے اور کچھ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز رات کے وقت خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔