تربیت، عزم ہر خطرے کیخلاف آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے، آرمی چیف

تربیت، عزم ہر خطرے کیخلاف آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے، آرمی چیف
کیپشن: تربیت، عزم ہر خطرے کیخلاف آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے، آرمی چیف
سورس: فوٹو/بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تربیت، عزم ہر خطرے کیخلاف آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چولستان میں تربیتی مشقوں کا دورہ  کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو 2 ہفتے پر محیط ضرب حدید مشقوں پر بریفنگ دی گئی۔ کور سطح کی مشقوں کا مقصد مختلف شعبوں، فارمیشنز کی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔ 

مشقوں میں انفنٹری، میکنائزڈ فورس، آرٹلری ، ایئر ڈیفنس، ایوی ایشن دستے شامل ہیں۔ مشقوں میں شامل دستوں ، یونٹس نے بھر پور پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے بہاولپور کور کے دستوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور عزم کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا خطاب میں کہا کہ تربیت، عزم ہر خطرے کیخلاف آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر نے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ ملاقات میں افغان امن عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان جرمنی سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور انہوں نے باہمی تعلقات میں مزید بہتری کی امید ظاہر کی۔