پاک فضائیہ کے سربراہ کا دورہ سری لنکا ،چاق و چوبند دستے کی سلامی 

پاک فضائیہ کے سربراہ کا دورہ سری لنکا ،چاق و چوبند دستے کی سلامی 

کولمبو :پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا دورہ سری لنکا پر شاندار ستقبال ،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سری لنکن فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سری لنکن ہم منصب سے اہم ملاقات ہوئی ،ملاقات کے دوران باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سری لنکا آمد پر شایان شان استقبال کیا گیا ،ائیر چیف کا کہنا تھا کمانڈر سری لنکن فضائیہ کی پاکستان میں تربیت پاک فضائیہ کے لئے قابل فخر بات ہے،انہوں نے کہا دونوں ممالک کی مسلح  افواج بالخصوص فضائی افواج کے مابین مضبوط دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کاکہنا تھا کمانڈر سری لنکن فضائیہ نے باہمی پیشہ ورانہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زوردیا ،سربراہ پاک فضائیہ کی سری لنکن فضائیہ کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ پریڈ اور کلر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہیں ،ائیر چیف نے سری لنکن فضائیہ کو اپنی قوم کی 70 سالہ خدمات پر مبارکباد دی، اس موقع پر سری لنکا کے صدر نے ائیر چیف کو کتاب کا تحفہ پیش کیا۔