سبی، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق

سبی، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق
کیپشن: سبی، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق
سورس: فائل فوٹو

سبی: بابر کچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

لیویز حکام کے مطابق سبی کے علاقے بابر کچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے 4 مزدوروں کا تعلق پنجاب کے علاقوں ساہیوال اور چیچہ وطنی سے ہے