اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں، مزید 10 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 258 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 37 ہزار 785کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں796 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 10 فیصد رہی۔
Statistics 5 Mar 22:
— NFRCC (@NFRCCofficial) March 5, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 37,785
Positive Cases: 796
Positivity %: 2.10%
Deaths :10
Patients on Critical Care: 842
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار842مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔