شین وارن نے موت سے چند گھنٹے قبل کیاٹوئٹ کی؟پڑھ کر  ہر آنکھ اشکبار

شین وارن نے موت سے چند گھنٹے قبل کیاٹوئٹ کی؟پڑھ کر  ہر آنکھ اشکبار

کینبرا:  آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ اسپنر شین وارن گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث 52 برس کی عمر میں چلے بسے تاہم اپنی موت سے چند گھنٹے قبل سابق آسٹریلوی کرکٹر کی ٹوئٹ نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شین وارن نے موت سے چند گھنٹے قبل اپنے ہم وطن سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈنی مارش کی موت کی خبر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹ  کیا تھا اور اس کے چند گھنٹوں بعد ہی خود ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے۔

شین وارن نے روڈ نی مارش کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تھا کہا کہ وہ آسٹریلین سپورٹسس لیجنڈ تھے، جنہوں نے کئی نوجوانوں کو اپنے کھیل سے متاثر کیا۔

https://twitter.com/ShaneWarne/status/1499563703083044865?s=20&t=xjI6TQE-ogEg4hyLiCAb4g
لیگ سپنر نے مزید لکھا کہ روڈ نی مارش کو کرکٹ سے گہرا لگاؤ تھا، انہوں نے اس کے لیے بہت کام کیا، خاص طور پر انکی آسٹریلوی اور انگلش کھلاڑیوں کیلئے نمایاں خدمات ہیں۔

API Response: Bad Request

مصنف کے بارے میں