روس نے فیس بک ، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر پابندی عائد کر دی

روس نے فیس بک ، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر پابندی عائد کر دی

ماسکو: روس  نے امریکا اور مغربی ممالک پر میڈیا وار کا الزام لگاتے ہوئے  فیس بک ، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روس نے مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی عائد کرتے ہوئے مؤ قف  اپنایا ہے کہ برطانیہ سمیت غیر ملکی میڈیا دنیا کے سامنے جزوی نظریہ پیش کر رہا ہے اور روس کیخلاف میڈیا وار جاری ہے۔تاہم  مغرب کی جانب سے روس کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے روسی سرکاری میڈیا پر تعصب کا الزام لگا یا گیا ہے ۔

قبل ازیں روسی وزارت خارجہ نے برطانوی نشریاتی ادارے  پر  بھی  الزام عائد کیا تھا کہ بی بی سی کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے اور اس کے بعد بی بی سی پر بھی پابندی عائد کر دی تھی جبکہ میڈوزا اور ریڈیو لبرٹی خبر رساں ادارے بھی بلاک کردئیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں