یقین ہے کہ یوکرین روس سے جنگ جیت سکتا ہے: امریکی وزیر خارجہ

یقین ہے کہ یوکرین روس سے جنگ جیت سکتا ہے: امریکی وزیر خارجہ

نیویارک: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ یوکرین روس سے جنگ جیت سکتا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انٹونی بلنکن نے کہا کہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ جنگ کتنا عرصہ چلے گی مگر یوکرین روس کو جنگ میں ہرا سکتا ہے ۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر ماسکو کا ارادہ ہے کہ وہ کسی طرح حکومت کو گرانے اور اپنی کٹھ پتلی حکومت قائم کرنے کی کوشش کرے تو 45 ملین یوکرینی باشندے کسی نہ کسی طرح اسے مسترد کر دیں گے ۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا اور دیگر اتحادی اس جنگ کے بڑھنے اور یوکرین سے باہر نکلنے کے خطرے کے حوالے سے تشویش میں ہیں ۔

دوسری جانب ، روس کی بیرون انٹیلیجنس سروس (ایس وی آر) نے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ اس نے داعش کے دہشتگردوں کو تربیت دے کر روسی دستوں سے لڑنے کے لیے یوکرائن بھیج دیا ہے ۔

روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق ایس وی آر کا کہنا ہے کہ یوکرائن میں لڑنے والے داعش کے درجنوں دہشت گرد روس یا دیگر روس سے آزاد ریاستوں کے شہری ہیں جنھیں امریکا نے 2021 کے اواخر میں شامی جمہوری فورسز کی کرد ونگ میں غیر قانونی مسلح گروہ کے قیدخانوں سے رہا کیا ہے ۔

ان افراد کو امریکا کے زیر کنٹرول (شام میں) التف اڈے پر بھیجا گیا تھا جہاں انھیں ڈونباس کے علاقے میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے خصوصی تربیت ملی ۔ انھیں اینٹی ٹینک ، اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم ، ملٹیپل لانچ راکٹ سسٹم اور ڈرون حملوں سمیت جدید ہتھیار استعمال کرنا سکھایا گیا ۔

مصنف کے بارے میں