روس کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان

روس کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان

ماسکو: روس نے یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے تاکہ عام شہریوں کو محفوظ راہداری کے ذریعے نکالا جا سکے۔

روسی وزارت دفاع کے  بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم یوکرین کے ساتھ محفوظ راہداری کے ذریعے عام شہریوں کے محفوظ انخلا پر تیار ہیں جس میں ماریوپول اور وولنوواخا میں سیز فائر کرکے شہریوں کو نکالا جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی افواج ہفتے کے روز صبح 10 بجے سیز فائر کریں گی۔ تاہم یوکرینی فورسز کی جانب سے جنگ بندی سے متعلق کسی قسم کا بیان اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں روس اور یوکرین نے مذاکرات کے بعد عام شہریوں کے محفوظ انخلا کے لیے انسانی راہداری بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں