پشاور دھماکے میں ملوث تینوں ملزمان کی شناخت ہو گئی: شیخ رشید

پشاور دھماکے میں ملوث تینوں ملزمان کی شناخت ہو گئی: شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ  پشاور  کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں دھماکے میں ملوث تینوں ملزمان کی شناخت ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شیخ رشید احمد نے کہا ہے  کہ پشاو دھماکے کے تینوں ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے اور تحقیقاتی ادارے ان  تک پہنچ چکے ہیں، آئندہ ایک سے دو  روز میں ملزمان پولیس کی گرفت میں ہونگے۔

اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حزب اختلاف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا شور مچایا جا رہا ہے لیکن اجلاس کی ریکوزیشن کی درخواست بھی ابھی موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کی ریکوزیشن اور عدم اعتماد کی تحریک دو مختلف چیزیں ہیں جبکہ عدم اعتماد کی تحریک پر بھی 2 سے 3 دن اسپیکر کے پاس ہوتے ہیں اور پھر 7 دن تقریریں اور ووٹنگ ہوتی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حزب اختلاف عوام میں غلط فہمیاں پیدا نہ کرے۔ ملک سیلاب، زلزلوں یا بیماریوں سے تباہ وبرباد نہیں ہوتے بلکہ ملک کو افواہوں، تخریب کاری اور انتشار کی باتوں سے نقصان پہنچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور جو مرضی تحریک لے آئیں، انہیں پہلے بھی شکست ہوئی تھی اور اب بھی ہو گی۔ 

مصنف کے بارے میں