وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا تحریک عدم اعتماد سے متعلق بڑا دعویٰ 

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا تحریک عدم اعتماد سے متعلق بڑا دعویٰ 

راولپنڈی:وفاقی ویز رداخلہ شیخ رشید نے کہا اپوزیشن کو پہلے بھی حکومت کیخلاف شکست ہوتی رہی ہے اور اب اس محاذ پر بھی انہیں شکست کا سامنا ہوگا ،انشا اللہ عمران خان 5 سال پورے کرینگے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک دفعہ پھر عدم اعتماد کا بڑا شور شرابا ہے ،کبھی 24 اور کبھی 48 گھنٹوں میں حکومت کا تختہ الٹنے والوں نے ابھی تک اجلاس کی ریکو زیشن کی درخواست تک نہیں جمع کروائی ،اجلاس ریکو زیشن کی درخواست موصول ہونے کے 14 دن کے اندر اجلاس بلا نا ہوتا ہے ۔

شیخ رشید نے کہا اجلاس کی ریکوزیشن اور عدم اعتماد کی تحریک الگ الگ چیزیں ہیں، عدم اعتماد کی تحریک پہ بھی دو تین دن سپیکر کے پاس ہوتے ہیں، اپوزیشن عوام میں غٖلط فہمیاں پیدا نہ کرے۔