بلاول نے عمران خان کو 3 دن کی مہلت دیدی :بلاول بھٹو زرداری 

بلاول نے عمران خان کو 3 دن کی مہلت دیدی :بلاول بھٹو زرداری 


رینالہ خورد :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے پاس صرف 3دن ہیں استعفیٰ دیں اور گھر جائیں ،عوامی مار چ کا قافلہ اب لاہور کی طرف رواں دواں ہے ۔

رینالہ خورد میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلا ول بھٹو نے کہا ہم عمران خان سے جمہوری انتقام لیں گےکیونکہ ہمارے ملک کا وزیر اعظم منافق اور جھوٹا ہے ،انہوں نے کہا یوٹرن لینا منافقوں کی نشانی ہے ،لیڈروں کی نہیں ،کیونکہ لیڈر پھانسی چڑھ جاتے ہیں لیکن یوٹرن نہیں لیتے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور دفاع کے لیے قائد کی ضرورت ہوتی ہے کھلاڑی کی نہیں۔ تاریخ میں سب سے زیادہ یوٹرن عمران خان نے لیے ۔ عوام پر مسلط وزیر اعظم نے جھوٹ بولا۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا پیپلزپارٹی نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ،ملکی دفاع کیلئے کسی کھلاڑی نہیں باصلاحیت قیادت کی ضرورت ہے ،اب اس کٹھ پتلی حکومت کو جمہوری طریقے سے بھگائیں گے کیونکہ پیپلزپارٹی نے وقت کے فرعون کیخلاف تحریکیں چلائیں اور کامیابی بھی حاصل کی ۔