تحریک عدم اعتماد سے متعلق اعتزاز احسن کا نقطہ نظر بھی سامنے آگیا 

Aitzaz Ahsan, PPP, Nawaz Sharif, PMLN

لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزا احسن نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی کو چاہیے کہ وہ ن لیگ پر کم ہی اعتماد کرے ،ایسانہیں ہوتا کہ آج ہی آپ کامیاب ہو جائیں ۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے اعتزاز احسن نے کہا کہ ہمارے لانگ مارچ کا مقصد دھرنا دینا نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پی پی عوامی مارچ کے بعد عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے،تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں چودھری برادرن کیا فیصلہ کرتے ہیں یہ ان کی صوابدید ہے ۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک لانا آئینی اور قانونی حق ہے،  ہم چاہتے ہیں کہ پی پی عوامی مارچ کے بعد عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ میاں صاحب نے اپنے حق میں 8 دستاویز پیش کیں سب جعلی ہیں، 3 بار وزیر اعظم رہنے والا اپنے دفاع میں ایک بھی مستند دستاویز نہیں دے سکا۔

اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ 23 مارچ کو پریڈ کئی سالوں سے ہورہی ہے، پی ڈی ایم کی 23 مارچ کی کوئی پلاننگ نہیں تھی۔