تحریک عدم اعتماد آنے سے قبل ہی بڑی بریکنگ نیوز آگئی

تحریک عدم اعتماد آنے سے قبل ہی بڑی بریکنگ نیوز آگئی

اسلام آباد:تحریک عدم اعتماد آنے سے قبل ہی بڑی بریکنگ نیوز بھی آگئی ،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما موجود ہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے 7 ارکان کی جانب سے حکومت کو مکمل حمایت حاصل ہے ۔

نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں ، میرے ہوتے ہوئے کوئی مائی کا لال حکومت نہیں گراسکتا۔

پرویز خٹک نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے 7 ارکان کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہے اور سب کو معلوم ہے حکومتیں بنانے اور گرانے میں جوڑ توڑ کا ماہر ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو عدم اعتماد میں ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا، روایتی داؤ پیچ کے ذریعے اپوزیشن کا شیرازہ بکھیر کر رکھ سکتا ہوں۔