برطانیہ میں منی لانڈرنگ کرنے والے غیرملکیوں کے گرد گھیرا تنگ 

برطانیہ میں منی لانڈرنگ کرنے والے غیرملکیوں کے گرد گھیرا تنگ 
سورس: File

لندن : برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ منی لانڈرِنگ کرنے والے غیر ملکیوں کو برطانیہ میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ 

وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ میں منی لانڈرنگ کرنے کی کوشش کرنے والے غیر ملکیوں کو چھپنے تک کی جگہ نہیں ملے گی۔لیکن لیبر پارٹی نے حکومت پر دباؤ میں آکر یو ٹرن لینے کا الزام لگایا ہے۔

برطانیہ میں یوکرائن پر روسی حملے کے بعد سے صدر ولادیمیر پوتن سے روابط رکھنے والے افراد اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد کیے جا چکے ہی لیکن  حزب اختلاف کی جماعتوں نے کہا ہے کہ حکومت کو پوتن کے دولت مند اتحادیوں سے نمٹنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے اکنامک کرائمز بل میں ترمیم کی ہے۔ یہ فیصلہ صدر پیوٹن کے دولت مند اتحادیوں پر پابندیوں کے اطلاق میں سست روی کے الزامات کے بعد کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں