روس کی یوکرائن سے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی 

روس کی یوکرائن سے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا روس کے وزیر خارجہ سرگئی لارؤف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوکرائن کی تازہ ترین صورتحال پر پاکستان کی تشویش کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کے مطابق کشیدگی میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

شاہ محمود قریشی نے تنازع کے پر امن حل کے لیے یوکرائن، پولینڈ، رومانیہ اور ہنگری کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور کے ساتھ ہونیوالے حالیہ ٹیلی فونک رابطوں سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ روس اور یوکرائن کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات سفارتی حل تلاش کرنے میں کامیابی سے ہم کنار ہوں گے۔

روسی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو صورتحال پر روس کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلا کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔

مصنف کے بارے میں