افغانستان سے سیریز ، قومی 23 مارچ کو دبئی روانہ ہوگی 

افغانستان سے سیریز ، قومی 23 مارچ کو دبئی روانہ ہوگی 
سورس: File

دبئی: پاکستان اور افغانستان کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔ قومی ٹیم 23 مارچ کو دبئی روانہ ہوگی۔ 

نیو نیوز کے مطابق افغانستان کے خلاف سیریز کے لیےقومی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔ 

ٹی ٹوئنٹی میں پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے نئے چہرے بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ اسامہ میر، اعظم خان اور عماد وسیم کی شمولیت بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عبوری کوچنگ سٹاف ذمہ داریاں نبھائے گا۔