کارکن عمران خان کو گرفتاری سے بچانے کیلئے فوری زمان پارک پہنچ جائیں: فواد چودھری 

کارکن عمران خان کو گرفتاری سے بچانے کیلئے فوری زمان پارک پہنچ جائیں: فواد چودھری 
سورس: File

لاہور : ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ  عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی ۔ میں اس نا اھل اور پاکستان دشمن حکومت کو خبردار کرنا چاہ رہا ہوں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں اور ہوش سے کام لیں ۔ عمران خان کو گرفتاری سے بچانے کیلئے کارکن زمان پارک پہنچ جائیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 28 فروری کو جاری کیے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں