عدالتوں سے ڈیل کر رہے ہیں، عمران خان کیلئے ممکن نہیں اتنے مقدمات میں پیش ہوں: ترجمان پی ٹی آئی 

عدالتوں سے ڈیل کر رہے ہیں، عمران خان کیلئے ممکن نہیں اتنے مقدمات میں پیش ہوں: ترجمان پی ٹی آئی 

لاہور : ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار زمان پارک آئے تھے۔ کسی انسان کے لیے ممکن نہیں کہ وہ اتنے مقدمات میں پیش ہو۔ عمران خان پر اتنے مقدمات بنا دیے گئے ہیں۔ 

انہوں نے اسلام آباد پولیس کی روانگی کے بعد زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرکے ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتی ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ فسادات ہوں اور انتخابات ملتوی ہوجائیں۔ 

فواد چودھری نے مزید کہا کہ حکمران پی ٹی آئی کارکنوں کو اشتعال دلانا چاہتے ہیں۔ عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کا پروگرام ہے۔ عدالتوں سے قانونی طور پر ڈیل کر رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں