شہباز شریف کو  سزا ملنے والی تھی لیکن جنرل باجوہ نے بچا لیا: عمران خان کا "نامعلوم" مقام سے ٹویٹ 

شہباز شریف کو  سزا ملنے والی تھی لیکن جنرل باجوہ نے بچا لیا: عمران خان کا

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو ہمارے دور میں سزا ملنے والی تھی لیکن جنرل باجوہ نے انہیں بچالیا ۔ 

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس ملک کامستقبل کیا ہوسکتا ہے جس پر حکمران بنا کر مجرم مسلط کر دیے جائیں۔شہبازشریف 8ارب کی منی لانڈرنگ میں نیب اور 16 ارب کی کرپشن میں ایف آئی اے کی جانب سےمجرم قرار پانے والا تھا جب نیب مقدمات پر کارروائی کو التوا کا شکار کرنے والے جنرل باجوہ نے اسےبچایا۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص پر مقدمہ چل رہا تھا جب اسےوزارتِ عظمیٰ پر بٹھایا گیا۔تب سے یہ شخص ان اداروں کےسربراہ مقرر کرنے پر لگا ہوا ہے جو اس کیخلاف مقدمات کی تحقیقات کررہےہیں ۔ پہلے ایف آئی اے اور اب نیب-کا سربراہ لگایا تاکہ 16ارب کی کرپشن اور8ارب کی منی لانڈرنگ کے مقدمات سے خود کو مستقل طور پر بری کروا سکے۔ایک ملک اسی طرح تو ”بنانا ریپبلک“ بنتاہے۔۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ لے کر زمان پارک پہنچی جہاں شبلی فراز نے نوٹس وصول کیا اور لکھا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود نہیں اور قانون کے مطابق اس نوٹس پر عمل کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں