عمران خان گرفتاری سے بچنے کیلئے برقع پہن کر فرار ہوگئے: حافظ حمداللہ

عمران خان گرفتاری سے بچنے کیلئے برقع پہن کر فرار ہوگئے: حافظ حمداللہ
سورس: File

اسلام آباد: ترجمان پی ڈی ایم  حافظ حمداللہ کا عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پرردعمل میں کہا کہ عمران خان برقع پہن کر فرار ہوگیا ہے۔ جیل بھرو تحریک کے روح رواں اور امریکہ کو للکارنے والا مرد مجاہد عدالت حاضر ہو،اگر دامن صاف ہے گھڑی چور نہیں ہو تو خود کو قانون کے حوالے کرو۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ گرفتاری سے بچنے کے لئے خواتین اورکارکنوں کو عمران خان نے ڈھال بنایاہے۔ قانون پر عملداری کا بھاشن دینے والا قانون سے بھاگ رہا ہے۔زمان پارک بنکر میں چھپنے سے تم نیلسن منڈیلا نہیں بلکہ ایک بزدل اور ڈرپوک لیڈر ثابت ہوئے ۔عمران خان نے جتھوں سے ریاستی  پولیس کی تذلیل ریاست کی تذلیل ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ لے کر زمان پارک پہنچی جہاں شبلی فراز نے نوٹس وصول کیا اور لکھا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود نہیں اور قانون کے مطابق اس نوٹس پر عمل کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں