آسٹریلیا: 8 بچوں کو قتل کرنے والی ماں ذہنی بیماری کے باعث سزا سے بچ گئی

آسٹریلیا: 8 بچوں کو قتل کرنے والی ماں ذہنی بیماری کے باعث سزا سے بچ گئی

سڈنی:یورپی ممالک سمیت کئی دوسرے براعظموں میں مختلف قسم قوانین پائے جاتے ہیں کہ کئی بار ملزمان جرم کرنے کے باوجود بھی بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔قوانین میں دماغی مریضو ں کے لیے کافی رعائت دی گئی ہے ۔ 

اسی قانون کی وجہ سے آ سٹریلیا میں 8 بچوں کو قتل کر نے والی  باعث مقدمہ میں بچ نکلی جبکہ عدالت نے قرار دے دیا کہ خاتون کی ذہنی حالت کے باعث اس پر مجرمانہ الزام میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔ جمعرات کو آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پو لیس نے دسمبر 2014ء میں کیرنز نامی شہر میں خاتون کے گھر سے 8 بچوں کی لاشیں برآمد کی تھیں جن کی عمریں2 سال سے لے کر 14 سال تھیں ۔ 

رینا مرسین نامی اس خاتون نے اپنے سات بچوں اور ایک بھتیجے کو مبینہ طور پر چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا ۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ رینا مرسین کی دماغی حالت اور اسے شیزو فرینیا کی لاحق ایسی قسم کے باعث کے باعث اس پر مجرمانہ الزام میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا ۔ جس میں مریضہ کو اپنے کسی مجرمانہ فعل بارے پتہ نہیں چلتا یہ امر قابل ذکر ہے کہ رینا مرسین نے خود کو بھی35 چھریاں مار کر زخمی کر لیا تھ