پاناما کیس؛ سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیئے آج سماعت کرے گا

پاناما کیس؛ سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیئے آج سماعت کرے گا

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کے حوالے معاملے کی سماعت آج کرے گا۔

سپریم کورٹ کا تین رکنی خصوصی بینچ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں سماعت کرے گا جس دوران گورنر اسٹیٹ بنک اور چیئرمین سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہہو کراپنے اداروں کے گریڈ 188 سے اوپر کے افسران کے ناموںکی فہرست پیش کریں گے جس کے بعد جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی۔

عدالت عظمیٰ نے بدھکو مذکورہ دونوں اداروں كی طرف سے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے بھجوائے گئے نام مسترد کرتے ہوئے دونوں اداروں کے سربراہان کوطلب کر رکھا ہے جب کہ دیگر چار اداروں کی طرف سے بھجوائے گئے نام عدالت عظمی نے قبول کرلیے تھے۔

واضح رہے کہ سپریم كورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ 20 اپریل کوسناتے ہوئے معاملے كی مزید تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا تھا اور اس ٹیم کی تشکیل کے لیے 6 اداروں سے نام طلبکیئے تھے اور قرار دیا تھا کہ عدالت ناموں کاجائزہ لے کرخود جے آئی ٹی تشكیل دے گی جو 15 روز بعد اپنی عبوری رپورٹ عدالت میں پیش كرے گی جب كہ 60 روز میں تحقیقات مکمل کر کے اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ کے بینچ کےسامنے جمع کرائے  گی۔